کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں جو کچھ لکھا اس کا عکس سامنے آ گیا۔ اپنے تاثرات میں وزیراعظم نے لکھا کہ قائد! میں آپ کی آخری گاہ پر بصد احترام حاضر ہوں، میں مشکور ہوں کہ آپ نے ہمیں آزاد ملک دیا۔ قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں۔ ہم اس راستے پر نہیں چل سکے جس کی آپ کو ہم سے امید تھی۔ وزیراعظم نے مزید لکھا کہ میں عوام کی بہتری کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔ قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔ تاثرات کے اختتام پر وزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کیا۔