خانیوال (نمائندہ خصوصی)صوبہ بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں خانیوال سمیت صوبہ بھر کی تمام مارکیٹ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے لئے نام طلب کرلئے گئے ہیں اسی طرح بیت المال اور زکوٰۃکمیٹیوں کے چیئرمینز کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹایا جارہا ہے مختلف مارکیٹ کمیٹیز کے علاوہ زکوٰۃ اور بیت المال کمیٹیوں کے چیئرمینز نے ہٹائے جانے سے قبل ہی استعفے دینے کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے اور کسی بھی وقت یہ استعفے آسکتے ہیں۔
مارکیٹ‘ زکوٰۃ اور بیت المال کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو بھی تبدیل کرنیکا فیصلہ
Apr 14, 2022