پیف کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس‘ انتظامی ‘مالی اور تعلیمی امور زیربحث

Apr 14, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کا بورڈآف ڈائریکٹرز اجلاس ہوا۔ چیئرمین سردارآفتاب اکبر خان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت پیف بورڈ ممبر ایم پی اے ثانیہ کامران نے کی۔اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر باسط خان آئی ٹی ایکسپرٹ، پی اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ سے خالد سلطان، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے محمد سلمان، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے عارف خان نیازی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزادمرزا، لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے نوریش صباح، یونیورسٹیآف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین نے شرکت کی جبکہ بورڈ ممبر بیرسٹر سید رضاعلی اور عظمیٰ یوسف کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن اجلاس میںآن لائن شریک ہوئیں۔ اجلاس میں پیف کے مختلف پروگرامز سمیت انتظامی، مالی اور تعلیمی امورزیر بحث لائے گئے۔ایم ڈی پیف نے اجلاس کے دوران بورڈ ممبران کو منظوری کے لئے مختلف ایجنڈے پیش کئے جس میں پیف ہیڈآفس کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے پی سی ون کی منظوری، پیف پارٹنرز کے یونیفائیڈ ایگریمنٹ کی منظوری اور پیف ملازمین کی ریگولرائزیشن سمیت دیگر ایجنڈے شامل تھے۔

مزیدخبریں