جھمپیر ‘50میگا واٹ کی ونڈ انرجی سے بجلی کی پیداوار کا آغاز

Apr 14, 2022

کراچی(کامرس رپورٹر)نوینا گروپ کے جھمپیر میںواقع 50میگا واٹ کے ونڈ انرجی پراجیکٹ سے تجارتی بنیادوںپر پیداوار کا آغاز کردیا گیا ہے۔نوینا گروپ نے پائیدار ترقی کے حوالے سے اپنی اقدار کے مطابق جھمپیر میںقابل تجدید توانائی کے اس منصوبے پر65ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے ،نوینا گروپ اس منصوبے سے 4.7سینٹ فی یونٹ کے حساب سے صاف ہوا کی توانائی فراہم کرے گا،جو کہ ملک میں فراہم کی جانے والی قابل تجدید توانائی کی سب سے سستی ترین قیمت ہے ۔نوینا گروپ ٹیکسٹائل اور اسٹیل کے شعبہ میں ناقابل یقین کاروبار کررہا ہے،اس کی ذیلی کمپنی نوینا اسٹیل کا عزم 3لاکھ ٹن سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ بین الاقوامی معیار اسٹیل ریبارز تیار کرکے معیارات کے از سر نو تعین اور ملک کے بنیادی ڈھانچہ کی ضروریات پوری کرنا ہے،نوینا گروپ کی ایک اور ذیلی کمپنی نوینا ڈیولپرز تعمیراتی صنعت میں ملک بھر میں اپنی شناخت کے قیام کیلئے مکمل طور پر پرعزم اور تیار ہے۔ 

مزیدخبریں