سٹیپ انٹری ٹیسٹ :ٹاپر ہدف کالج کو 50 ہزار کا کیش انعام

Apr 14, 2022

لاہور( بزنس رپورٹر) سٹیپ کے انٹری ٹیسٹ میں ہدف گروپ آف کالجز کے طالب علم حماد سیف ’’جو اب خیبر میڈیکل کالج پشاور میں سال اول کے طالب علم ہیں‘‘انہوں نے صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ حماد سیف کو گزشتہ دنوں ایک تقریب میںہدف گروپ آف کالجزکے ڈائر یکٹر رانا محمد مظہر کی جانب سے 50 ہزار روپے سے نوازا گیا اور سکالر شپ پالیسی کے مطابق ہدف کالج حماد سیف کی میڈیکل تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرے گا۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز اور اس کے زیر سایہ تمام ذیلی ادارے اپنی تمام تر توانائیوں اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملک خداداد میں علم کی ضیا بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں۔STEP ہدف گروپ آف کالجز کا ایک انٹری ٹیسٹ پروگرام ہے یوں تو ہدف گروپ آف کالجز کا نام پاکستان بھر میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ تا ہم STEP کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ یہاں نہ صرف ملک کے بہترین اساتذہ کی زیر نگرانی ہمارے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کی سعی کی جاتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انٹری ٹیسٹ میں ابتدائی 20 نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طالب علموں کو وظائف دئیے جاتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں