آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز برآمدات بڑھ گئیں

Apr 14, 2022

اسلام آباد( نامہ نگار)آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی برآمدات  میں فروری 2022 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر65 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریا ت کے مطابق رواں سال فروری کے دوران برآمدات کا حجم بڑھ کر7.6  ارب روپے تک پہنچ گیا۔ فروری 2021   میں اس کی  مالیت 4.6 ارب روپے تھی۔ اس طرح فروری 2021 ء کے مقابلے میں فروری 2022 ء کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 3 ارب روپے یعنی 64.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزیدخبریں