ویوو V23e نئے رنگ ’’سن شائن گولڈ‘‘میں بھی دستیاب

لاہور( بزنس رپورٹر) سمارٹ فون برانڈ ویوو نے  V23e کیلئے بالکل نئی کلرسکیم متعارف کروا کر صارفین کو سن شائن گولڈ رنگ خصوصی طور پرڈیزائن کیا ہے۔ ویوو کی برانڈ ایمبیسیڈر ہانیہ عامر نے اس حوالے سے نئی کمرشل اور کی ویژولز میں بھی اس نئے رنگ کی تشہیری مہم میں کام کیا ہے۔ V23e کا یہ نیا رنگ اب پاکستان میں فوری طور پر فروخت کیلئے بھی دستیاب ہے۔ جس میں بے مثال کیمرہ سسٹم آٹوفوکس کیساتھ ساتھ اے ،آئی ایکسٹریم نائٹ پوٹریٹ اور ملٹی سٹائل پوٹریٹ جیسے متعدد پوٹریٹ موڈز اور جدید ترین فیچرز سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔ اس میں موجود آئی-آٹوفوکس انتہائی درستگی کیساتھ صارف کی آنکھوں کی حرکت کا اندازہ لگاتا ہے اور یوں صارفین برق رفتاری سے زندگی کے بہترین لمحات کو یادگار سیلفیز کی صورت میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ مزید برآں اس کا ’’ڈوئیل ویو ویڈیو‘‘ فیچر ریئر اور فرنٹ دونوں کیمروں سے بیک وقت زندگی کے یادگار لمحات کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ممکن بناتا ہے۔واضح رہے کہ ویوو  V23e کا 128GB ورژن  52,999روپے جبکہ 256GB ورژن  59,999روپے میںپاکستان میں فروخت کیلئے دستیاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...