ا شعبہ تعمیرات : آئندہ سات سال میں 92 فیصد اضافہ متوقع

سلام آباد( نامہ نگار ) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئندہ سات سال میں کنسٹرکشن سیکٹر میں 92 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ 2021 ء میں شعبہ کا حجم 1409 ارب روپے تھا جو 2029 ء تک 2706 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے۔ اس طرح آئندہ سات سال کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سالانہ11.8 فیصد  اضافہ کا تخمینہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)میں شعبہ تعمیرات کا حصہ مالی سال 2020 ء میں 1231 ارب روپے تھا جو2021 ء میں 1409 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اس دوران شعبہ کی شرح نمو 14.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ملک کی مجموعی افرادی قوت کے 7.61 فیصد حصہ کا روزگار تعمیرات کی صنعت سے وابستہ ہے۔ مزید برآں تعمیرات کا شعبہ سٹیل، سیمنٹ، اینٹوں، ایلومینیم، کیبلز، فیکسچرز، شیشہ، کچن اینڈ باتھ روم فٹنگز، ماربل، پینٹ، ٹائلز، ٹرانسپورٹ سمیت لکڑی اور دیگر 42 شعبہ جات کی سرگرمیوں کے فروغ کا ایک اہم سبب بھی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...