لاہور(کامرس رپورٹر )محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں قائم رمضان بازاروں میں فلور ملوں کو مختص کوٹہ ایک لاکھ 25ہزارمیٹرک ٹن گندم میں سے اب تک35ہزار 835میٹرک ٹن گندم جاری ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتک 10 کلو آٹے کے38 لاکھ3ہزار923تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے450 روپے فی تھیلہ کے حساب سے32لاکھ 8ہزار750 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز رمضان بازاروں میں 2لاکھ72ہزار433 تھیلے فراہم کیے گئے، جن میں سے 2 لاکھ27 ہزار463 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔ اسی طرح شوگر ملوں سے اب تک مختص کوٹہ 20ہزار میٹرک ٹن میں سے73لاکھ50 ہزار551کلو چینی اْٹھائی گئی جس میں سے42لاکھ29ہزار596 کلو چینی فروخت ہوئی۔ شوگر ملوں سے3 لاکھ72 ہزار412 چینی اْٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 3 لاکھ51 ہزار375کلو چینی 80روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک5لاکھ96ہزار614 کلو مرغی کا گوشت فروخت ہوا جبکہ 31ہزار489 درجن انڈے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 328روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں 340 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔ اسی طرح رمضان بازاروں میںانڈے 127 اور مارکیٹ میں 133 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔