لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان لاہور کے صدر دینی و روحانی سکالر علامہ مفتی نعیم جاویدنوری نے مرکزی جامع مسجد فیضان رسول چوبرجی لاہورمیں خلاصہ تراویح بیان کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تمام الہامی کتابوں میں صرف قرآن ہی اپنی اصلی اور ابتدائی حالت میں موجود ہے ۔ اصلی حالت میں محفوظ ہونا قرآن پاک کا امتیازی وصف ہے ،آج دنیا میں بہت سے امور میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کا ماحول ہے ۔ اس جعل سازی کے دور میں بھی قرآن پاک کامحفوظ اور اصلی حالت میں ہونا کوئی معمولی واقعہ نہیں۔
اصلی حالت میں محفوظ ہونا قرآن پاک کا امتیازی وصف ہے ،نعیم جاوید نوری
Apr 14, 2022