لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ملک کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی عوام کو صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا بیرونی طاقتیں ہماری صفوں میں کھڑی ہو کر ہمیں ایک دوسرے سے لڑانا چاہتی ہیں جس سے ملکی سالمیت ،اداروں سمیت عوام کی جان و مال کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چوہدری اورنگزیب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہترین شخصیت اورمیں نے ہمیشہ ان کی سپورٹ کی ہے مجھے بھی ان سے ہمدردی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ آپ باہر نکل کر اپنی عدلیہ ،سکیورٹی اداروں کے خلاف بولنا شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ قومیں زوال کا شکار ہو جاتی ہیں جو اپنے ملک کے سپہ سالاروں کی قدر نہیں کرتیں۔
موجودہ ملکی صورتحال میں عوام کو صبر سے کام لینا ہو گا: چودھری اورنگزیب
Apr 14, 2022