ملک سیاسی انارکی ‘ افراتفری کا  متحمل نہیں ہوسکتا:ارسلان خالد

Apr 14, 2022

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما امیدوار پی پی 139 چودھری ارسلان خالد ورک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں پاکستانی قوم دعا گو ہے کہ قائد کا پاکستان تیزی سے ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے اور ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہو ملک کسی طرح کی سیاسی انارکی یا افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ قوم ریلیف اور خوشحالی چاہتی ہے جس کی خاطر ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا الزامات ،دشنام طرازی اور انتقام کی سیاست سے کسی صورت بھی آگے نہیںبڑھ سکتے اس لیے ضروری ہے کہ ہم تحمل ،برداشت ،بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خالصتاً پاک وطن کے دفاع اور عوامی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

مزیدخبریں