زمین کا تنازع: گھریلو ناچاقی، کمسن بچی سمیت روالپنڈی میں 3 افراد قتل

Apr 14, 2022

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا جبکہ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں غربت سے تنگ باپ نے گھریلو ناچاقی پر کمسن بچی کا گلہ دبا کر اسے قتل کردیاجبکہ وارث خان کے علاقے میں20 سالہ نوجوان گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے بتایا کہ ڈھوک چھچھ میں محمد زمرد ولد نور خان اپنی زمینوں پر موجود تھا کہ چند مسلح افراد نے اس سے تکرارکی جس پرملزمان نے فائر نگ کرکے اسے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے پولیس نے مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے دریں اثناء تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں سگے والد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی دو سالہ بچی نورفاطمہ کا گلا دبا کر اسے قتل کردیا بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی کو اس کے والد گلاب خان نے گلا دبا کر قتل کردیا ہے پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کردی سی پی او عمر سعید ملک نے بچی کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا پولیس کو حکم دے دیا ہے تھانہ وارث خان کے علاقے بھابڑہ بازار میں 20سالہ نوجوان احسن اپنے گھر میں مردہ پایا گیاریسکیو1122کے مطابق وقوعہ کی اطلاع پر عملہ اور گاڑی موقع پر پہنچے تو 20سالہ احسن گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا لواحقین کے مطابق احسن نشہ کرتا تھا جو افطاری کے وقت اپنے کمرے میں گیا لیکن باہر نہ آیا جب کمرے میں جاکر دیکھا تو مردہ حالت میں موجود تھاریسکیو1122نے نعش ہسپتال منتقل کر دی  ۔
قتل

مزیدخبریں