چینی محققین  نے کوویڈ-19 کے تشویشناک کیسز کا سبب بننے والے مالیکیولر پاتھ وے کی نشاندہی کرلی

Apr 14, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی محققین کی قیادت میں ایک بین الاقوامی ٹیم نے  کوویڈ-19 کے تشویشناک کیسز کی شدت میں اضافہ کرنے والے مالیکیولر پاتھ وے کی نشاندہی کی ہے جس سے ایسے کیسزکاممکنہ علاج دریافت ہوسکتا ہے۔سائنس سگنلنگ جریدے میں بدھ کے روز شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ پھیپھڑوں کے خلیوں کا فیوڑن اشتعال انگیز ردعمل کو بڑھا سکتا ہے، اس طرح پھیپھڑوں میں مدافعتی مالیکیولز متحرک ہونے کے نتیجے  میں  شدید بیمارمریضوں میں پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اور پیکنگ یونین میڈیکل کالج کے سائنسدانوں اور ان کے ساتھیوں نے پوسٹ مارٹم کیے گئے مریضوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔ انہوں نے کوویڈ-19 کے تشویشناک کیسز اور پھیپھڑوں کی پتلی بافتوں کے خلیوں کے فیوڑن کے درمیان  ایک تعلق پایا جسے نیوموسائٹس کہا جاتا ہے، جو وائرس سے متاثرہ میکاکس اور کلچرڈ خلیوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔
 مالیکیولر پاتھ

مزیدخبریں