400 کنال پر مشتمل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کی تعمیر شروع : ایڈیشنل چیف سیکرٹری 

Apr 14, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان اور بہاولپور کی بلڈنگز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ 400 کنال پر مشتمل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ منصوبہ 400 کنال اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ملتان اور بہاولپور سیکرٹریٹ کے منصوبوں پر مجموعی طور پر 7ارب19کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے زیر تعمیر منصوبے میں 50 کنال پر مشتمل آئی جی کمپلیکس کے لئے جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے جبکہ محکمہ پولیس جنوبی پنجاب آئی جی کمپلیکس کے پی سی ون کی تعمیر کی ذمہ دار ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی زیرصدارت سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان سیکرٹریٹ 504کنال جبکہ بہاولپور سیکرٹریٹ کا منصوبہ 400 کنال پر تعمیر کیا جارہا ہے۔کیپٹن ر ثاقب ظفر نے بتایا کہ بہالپور سیکرٹریٹ کے دفاتر کی تعمیر پر2ارب28 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ملتان اور بہاولپور سیکرٹریٹ میں افسران  کی تعمیر کے لئے الگ فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ آئی ڈیپ نے اجلاس میں  ملتان اور بہاولپور سیکرٹریٹ کے منصوبے پر پیش رفت بارے  بریفنگ دی۔

مزیدخبریں