لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کلب سکروٹنی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سکروٹنی کیلئے پہلی بار آزاد فرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی، پی سی بی کی آزاد فرم کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد کلبز کی سکروٹنی کو سیاسی مداخلت سے دور رکھنا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بغیر گھوسٹ کلبوں کو پی سی بی میں رجسٹر کرا لیا جاتا تھا، پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق فی الوقت 3 ہزار 822 کلبز رجسٹرڈ کلب ہیں۔ خیبرپی کے میں 844،سنٹرل پنجاب میں 788، سندھ میں 670 کلبز رجسٹرڈ ہیں۔
پی سی بی کلبز کا سکروٹنی کیلئے آزاد فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
Apr 14, 2022