آسٹریلوی کرکٹرز سے گھل مل گئے تھے ، شاہین آفریدی : دورے نے خیالات کو بدل دیا ، مارنس لابوشین 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی پوڈکاسٹ کی 39ویں قسط میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے سٹار بیٹر مارنس لابوشین سمیت پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور بلوچستان کے سپنر آفتاب احمد نے شرکت کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس سیریز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا ہے۔ حالیہ چھ ہفتوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی مکمل طور پر آپس میں گھل مل گئے تھے۔ ڈیوڈ وارنر کیساتھ دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ دن کی آخری گیند تھی اور وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے، جس سے فوٹوگرافرزکو بہترین تصویر مل گئی۔مارنس لابوشین نے کہاکہ یہ شاندار دورہ رہا، پاکستانی تماشائیوں نے جتنی حوصلہ افزائی کی ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیل رہا ہے۔ پاکستان آنے سے قبل وہ بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے تمام خیالات کو بدل دیا۔بلاشبہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی گئی۔  شاہین شاہ آفریدی ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور امام الحق کیساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔  سابق کپتان جاوید میاندادنے  بھارت کے بیٹرسنیل گواسکر کی تکنیک اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آفتاب احمد پر خصوصی فیچر بھی شامل ہے۔ دل موہ لینے والی اس داستان میں آفتاب احمد نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان اور دوستوں نے انہیں کرکٹ سے محبت کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا اور اس کھیل میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث وہ خودکشی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...