قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ کا  مہینہ بھر روزے رکھنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفیڈ ایکمین رمضان کے مہینے میں پورے روزے رکھیں گے۔سیگفیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ روزے رکھنے کا اتنا فائدہ ہو گا، میں نے اب رمضان میں پورے روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیگفیڈ ایکمین نے بتایا کہ  روزوں نے مجھے میرے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے۔  پتہ چلا  کہ  کب کیا کرنا ہے، کب کیا نہیں کرنا، میرا جب دل چاہتا تھا پانی پیتا، پھل کھاتا، ڈرائی فروٹ کھاتا تھا، اب ایسا نہیں ہے، اب مجھے پتہ ہے کہ مجھے کتنا انتظار کرنا ہے، اور کب کھانا ہے۔ روزوں نے مجھے پر سکون بنایا ہے، جہاں آپ رہتے ہیں وہاں آپ کا تعلق مضبوط ہوتا ہے، کیونکہ میرا اس بات کا یقین ہے کہ جس ملک میں ہوں وہاں کا کلچر اپنائیں، آس پاس جو لوگ کر رہے ہوں وہ کرنا چاہیے، اب میں کھلاڑیوں کیساتھ رہ کر روزے رکھ رہا ہوں۔ وہ سوچ رہے ہوں کہ جو کام میں کر سکتا ہوں تو وہ بھی کر سکتے ہیں حالانکہ وہ سب ان دنوں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق پلان کرنا پڑتا ہے، لیکن میں چاہتا تھا کہ جو کھلاڑی کر رہے ہیں اس کا تجربہ کروں اور مجھے یہ تجربہ اچھا لگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...