اولڈ بینفٹ پینشن کو بھی دیگر پینشنوں کی طرح ان کی اولاد تک ٹرانسفر کا قانوں بنایا جائے،ملک اسحاق

Apr 14, 2022

بوچھال کلاں (نامہ نگار) اولڈ بینفٹ پینشن کو بھی دیگر پینشنوں کی طرح ان کی اولاد تک ٹرانسفر کا قانوں بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ملک اسحاق جھاٹلہ کے ہمراہ عوامی وفد نے ہمارے نمائندہ کی وساظت سے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ اولڈ بینفٹ پینشن کے لئے بھی ایسا قانون ہونا چاہیے کہ پینشن حاصل کرنے والے کی موت کے بعد  یہ پینشن اس کی معذور اولاد یا ایسی بیٹیاں جن کی شادی نہیں ہو سکی ان تک ٹرانسفر کا قانون بنایا جائے ۔

مزیدخبریں