مندرہ ( نامہ نگار)مندرہ تا بھاٹہ روڈ پر ٹھیکیدارا قرار کے تاخیری حربوں نے روڈ سے وابستہ عوام کو ناکوں چنے چبوا تے ہوئے مٹی کھلانے پر مجبور کر دیا مندرہ تا بھاٹہ روڈ جو پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے اپنی انتھک کوششوں سے خدا خدا کر کے اسکی از سر نو تعمیر کا کام شروع کروایا ہی تھا مگر چالاک ٹھیکدار اقرار نے عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کام کا آغازانتہائی تیزی سے کر کے اچانک غائب ہو گیا عوامی وسماجی حلقوں مسلم لیگ ن کے راہنما وسابق کونسلر عبد المالک اعوان ،ایم عرفان ایڈوکیٹ، حفیظ قریشی ، پیپلز پارٹی کے راہنماوں حسیب نذر قریشی ، پروفیسر تنویر اشرف قریشی ، راجہ نعمان سدھن عرف نومی ودیگر نے مندرہ بھاٹہ کے ٹھکیدار کو خبر دار کیا کہ وہ جب تک اس پر مزید کام شروع نہیں کرتا صبح شام پانی کے چھڑکائوکو یقینی بنائے تا کہ گرد وغبار سے پھیلنے والی بیماریوں کا تدارک ہو سکے بصورت دیگر نہ صرف ٹھیکدار موصوف کے خلاف عدالتی دروازہ کھٹکھائیں گئے بلکہ اگر ضرورت پڑی توسیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے روڈ سے وابستہ تمام لوگوںسے مشاورت کے بعد سخت احتجاج کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری ٹھیکدار موصوف پر عائد ہو گی۔