شہباز شریف کا وزرات عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد چھچھ میں جشن 

Apr 14, 2022

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت )میاں محمد شہبا ز شریف کو وزرات عظمیٰ کا قلمدان ملنے کی خوشی میں گذشتہ رات مسلم لیگی راہنما شعیب خان وردگ کی قیادت میں ایک پروبھرپو رریلی اور پروگرام کا انعقادکیا گیا جس میں سابق چیئرمینز شوکت زمان خان ،حاجی رحمت الہیٰ ،محمد سعید اعوان ،شیخ بابر ،حاجی احسان خان ،حاجی ملک عارف حسین ،ٹھیکیدا اعظم ،تحصیل صدر ملک انصار احمد ،یونس خان ،شفیق خان ،نبیل خان ،خالد محمود،جاوید ببو ،طاہر الرحمن ،محمد رفاقت ،آغا خان ،بلال آرائیں کے علاوہ دیگر لیگی کارکنوں اور عہدیداران نے شرکت کی اور میاں شہبا زشریف کو وزیر اعظم پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اس موقع پرلیگی راہنما شعیب خان وردگ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں شہباز شریف نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں موجودہ ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنا میاں برادران کا ہی کام ہے جو اس ملک کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو کنارے لگا سکتے ہیں میاں شہباز شریف نے حلف لینے کے ساتھ ہی عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے جو ان کا عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے ہم ہر موڑ پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے شعیب خان وردگ نے آخر میں تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں