کراچی (نیوز رپورٹر) قادری قریشی فائونڈیشن اور کیو اینڈ کیو بزنس گروپ کے بانی چیئرمین حاجی محمد اشرف قادری نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کی فلاح و بہود کیلئے صحت کارڈ دئیے۔ بھوکوں کو کھانا کھلانے کیلئے لنگر خانے اور احساس پروگرام دیا جس نے بیرون پاکستان اوورسیز کو عزت دی جس نے مسلمانوں کی پہچان اور وقار کو بلند کیا جس نے افغانستان کو امن قائم کرنے میں مردانہ وار بھر پور کردار ادا کیا جس نے وزیر ستان کو ڈرائون حملوں سے بچایا جس نے عالمی وباء کووڈ 19میں ملک کی معیشت کو سنبھالا اور ملک میں وباء کو قابو پایا جس نے پاکستان میں مہنگائی کو کنڑول کیاجس کی اتنی اعلیٰ کارکردگی کے بعد بھی عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے فارغ کردیا گیا جو پاکستان اور پاکستانی عوام کی بڑی بدقسمتی ہے موجودہ صورتحال بڑی گھمبیرہے جن لوگوں نے ملک کو 30سالوں سے لوٹا وہ آج پھر اقتدار پر برا جمان ہوگئے اور پچھلے ایک ماہ سے ملک میں موجود گومگوں کی صورتحال نے معاشی، سیاسی، اخلاقی اور خوداری کو زبردست مجروح کیا جو کسی طور پر بھی ملک کو ملت کیلئے حوصلہ افزاء نہیں۔ المیہ پہ المیہ ہے کہ ملک کے خلاف سازش پر پاکستانی اداروں نے چپ سادھ لی اور کچھ نہیں کیا۔ پاکستانی بیروکریٹس پاکستانی سیاستدانوں نے عمران خان کو ہلکا لیا جو ان کی کم عقلی کی غمازی کرتا ہے۔ عمران خان وہ سورج کی مانند ہے جس کے طلوع ہونے میں صرف 4-5ماہ ہیں۔ حاجی اشرف قادری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میرا ازہان وثوق سے کہتا ہے کہ عمران خان بھر پور عوامی قوت کے ساتھ پھر وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی عوامی مقبولیت اور پذیرائی نے چور لٹیرے لوٹوں اور دیگر کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ جو لیڈر عوام کو بھاری بولتے ہیں اور ان کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں اب عوام ایسے لیڈروں کو حکومت میں نہیں آنے دیں گی۔ عمران خان نے پاکستان اور عالمی سطح پر اس بات کو اجاگر کیا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں ہمیں کسی کی بھی بھیک نہیں چاہیے مسلمان وہ قوم ہیں جو سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں۔ اب کوئی بیرونی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی اشارہ چلے گا بلکہ 22کروڑ غیور پاکستانی اپنی راہیں متعین کریں گے۔ اشرف قادری نے مزید کہا کہ عمران خان ایک اسلامی ہیرو کی سی حیثیت اختیار کرچکے ہیں اسلامی دنیا کے رہنما اور مسلم ممالک کے بڑے لیڈران سے مشاورات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ عمران خان کو دنیا مانتی ہے اور ان کے اسلامی ویژن پر لبیک کہتے ہوئے مسلم ممالک ان کے گرد جمع ہو رہے ہیں۔ وہ امت مسلمہ کے نڈر ہیرو ہیںاور یہ وہ چکمتا دمکتا ستارا ہے جو آئندہ الیکشن میں پھر ایک مرتبہ ایسے چمکے گا کہ ان کی چمک سے سارے چور لٹیرے اور ان کے سرپرست ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہونگے اور ووٹ کی طاقت ان کو ناقابل شکست وزیر اعظم بنائے گی۔
حاجی محمد اشرف قادری
عمران خان خوددار اسلامی عوامی عالمی لیڈر‘ حاجی محمد اشرف قادری
Apr 14, 2022