کراچی(نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ملک میںکئی مسائل درپیش ہیں لیکن جو اب برسراقتدارمیں حکومت آئی ہے وہ پہلی دفعہ نہیں آئی بلکہ چاردہائیوں سے حکومتیں کررہے ہیں،امید ہے کہ دعووں ،انتقام ،یاالزامات کی سیاست پرتوجہ نہیں دی جائے گی بلکہ عملی کام کرنے توجہ دی جائے حکومت مہنگائی،پانی ،بجلی ،گیس ،پیٹرولم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو سہولت پہنچائے۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ آپس کی لڑائی نے ملکی مسائل میںاضافہ کردیاہے، ہم دعاگوہیں کہ اب جوحکومت ہے وہ عوام سے دعائیں لینے والا کام کریں ،عوام کو تکلیفوں سے نجات دلائے۔
محمدسلیم عطاری