میلسی (تحصیل رپورٹر )سابق صوبائی وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ عمران خان فوری انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم کا پشاور سے آغاز کر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میلسی میں عالمگیر خان کھچی اور دیگر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ملک میں آئیڈیل جمہوری صورت حال ہے گیارہ پارٹیوں نے اکٹھے ہو کربیرونی سازش سے عددی اکثریت حاصل کی لیکن اس غیر فطری اتحاد کا یکجا رہنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان سب سے زیادہ ملک میں مضطرب ہیں کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کی صداقت ان کے دلوں میں بس چکی ہے جس کا اظہار انہوں نے میلسی کے جلسے میں کیا کہ بیرونی آقاؤں کے اشارے پر منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا جا رہا ہے۔ہم انتظار میں ہیں کہ معز ز عدالت عظمی خط کے مندرجات بارے پاکستان کی 22 کروڑ عوام کو حقیقت بتائے۔محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا کہ پنجاب میں صورت حال چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں ہورہی ہے اور پی ٹی آئی ضلع وہاڑی کے اراکین اسمبلی سمیت ایوان کی اکثریت چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ ہے۔
جہانزیب کھچی
سپریم کورٹ خط کے مندرجات بارے عوام کو حقیقت بتائے: جہانزیب کھچی
Apr 14, 2022