ملتان (جنرل رپورٹر + سپیشل رپورٹر + نیوز رپورٹر) نوائے وقت میڈیا گروپ کے زیر اہتمام، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، شمع گھی اور کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز اور نیکسٹ کالج ملتان کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ ہاکی کمپلیکس میں جاری پیپسی رمضان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا جبکہ پروفیشنل کرکٹرز کی آمد نے شائقین جوش و خروش میں مذید اضافہ کردیا جن کی پرفارمنس کو دیکھنے کیلئے پورا شہر اُمڈ آیا گزشتہ روز کھیلے کے میچز میں شاہ کرکٹ اکیڈمی، خیبر الیون، رانا الیون، بابا فرید، خرم بٹ کلب، الریاض کرکٹ کلب، رائزنگ سٹار، امیر آباد ،اتحاد کلب، احمد وارئیر اور ینگ وحدت نے مدمقابل ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کر کے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں میں شاہ کرکٹ اکیڈمی نے ملک الیون کیخلاف ایک رنز سے کامیابی حاصل کی فاتح ٹیم کے محسن نے 30 رنز بنائے، دوسرے میچ میں میں خیبر الیون نے طارق کلب کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی، تیسرے میچ میں میں رانا الیون نے سعید کلب کو کو 20 رنز سے شکست دے کر کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا عاشر نے27 رنز بنائے، چوتھے میچ میں بابا فرید نے بلوچ الیون کو 13 رنز سے ہرا دیا ،پانچویں میچ میں خرم بٹ الیون نے مانی کے 17 رنز کی بدولت عروہ کلب چت کیا تھیم الیون نے بلوچ سٹار کو 16 رنز سے پچھاڑ دیا فاتح ٹیم کے قیصر 25 سکور کے قابل ذکر رہے۔بٹ الیون نے بادشاہ الیون کو 10 سکور جبکہ الریاض کرکٹ کلب نے ڈان سپورٹس 39 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا امجد غوری 26 عمران بٹ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، رائزنگ سٹار نے سونو الیون کیخلاف 21 رنز سے کامیابی سمیٹی، فنکار الیون ، امیر آباد کلب کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اتحاد کلب نے لالا عروج کو شکست سے دوچار کیا ۔عاصم نے 25 سکور کیے، احمد واریئرز نے انصاف کلب جبکہ ینگ وحدت نے رائزنگ سٹار جونئیر کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔روزنامہ نوائے وقت کے زیرِ اہتمام پیپسی رمضان کپ فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز بھی کئی نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنی ٹیموں کو میچ جتوا دیے۔ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شہزاد ، نوید اور عاشر مجید نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ انتظامات کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے۔ ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونے سے گلی محلے کا ٹیلنٹ قومی سطح پرمتعارف ہو جاتا ہے۔ کھلاڑیوں شہریار ، سیف ، محمد رضوان اور امجد غوری نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ میں آ کر یہ احساس ہوا کہ یہ ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے اور جو اس میں شریک نہیں ہوا یقینا اس نے بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں ڈاکٹر خضر ٗ عبداللہ ، سکندر اور قیصر نے کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ میں کھیل کر فخر محسوس کر رہے ہیں
کرکٹ ٹورنامنٹ