مودی حکومت بھارت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے پاک کرنے کے مشن پر ہے:مشعال ملک

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین تصویر پیش کی گئی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹ میں بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف من مانی گرفتاریوں، ماورائے عدالت قتل اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔مشعال ملک کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایچ آر 2021 کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت میں آزادی اظہار اور میڈیا پر پابندیاں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2019 سے لے کر اب تک جموں و کشمیر کے حکام نے 2 ہزار 300 سے زائد افراد کے خلاف سخت قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان فرقہ وارانہ تشدد اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں.سرکاری بدانتظامی کے لیے جوابدہی کا فقدان حکومت کی تمام سطحوں پر برقرار ہے جو بڑے پیمانے پر استثنیٰ کا سبب بن رہا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی، آر ایس ایس کا نظریہ نفرت پر مبنی اور بالادستی پر مبنی ہے.فاشسٹ بی جے پی حکومت بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی بنیادی آزادیوں کو پامال کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت بھارت کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے پاک کرنے کے مشن پر ہے. بڑھتی ہوئی ہندوتوا دہشت گردی جنوبی ایشیا کے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ایک قوی خطرہ بن رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن