پاک فوج نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق جلسے جلوسوں میں بات کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط کر یں ۔دوسری جانب ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےکہا پہلی بات تو یہ کہ امریکہ نے فوجی اڈے نہیں مانگے تھے اور نہ ہی ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا ،لیکن اگر اڈے مانگے بھی جاتے تو فوج کاجواب بھی ایبسولیوٹلی ناٹ ہو ہوتا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے خود آرمی چیف سےرابطہ کیا تھا ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے تھے۔