ہالینڈ (نیٹ نیوز) ہالینڈ کے پارلیمنٹ میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ہاؤس کی عمارت کو خالی کرالیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہیگ کے ڈاؤن ٹاؤن ایریا میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کی جانب سے چند گھنٹوں کی تلاشی اور پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈلیور ہونے والے پیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد لوگوں کو دوبارہ عمارت میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان جیرٹ ولڈرس کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو مجھے ملنے والی جھوٹی اطلاع کی بنیاد پر خالی کرانا پڑا۔ پیکٹ سے ٹیڈی بھالو اورکچھ تاریں برآمد ہوئیں۔
ہالینڈ: اسلام مخالف ممبر کو بم ملنے کی جھوٹی اطلاع پر پارلیمنٹ خالی
Apr 14, 2023