ڈالر 3 روپے سستا‘ سونے کی قیمت 500 روپے تولہ کم ہو گئی

Apr 14, 2023

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میںڈالر کی قدر میںکمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر1.71روپے کمی سے 284.91روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے کمی کیساتھ 293 روپے سے گھٹ کر 290روپے کی سطح پر آگئی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 1.40روپے کمی سے 315.60 اور برطانوی پائونڈ  کی قیمت فروخت 2روپے گھٹ کر 358روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت18ڈالراضافہ سے 2027ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت 500روپے کمی سے 2لاکھ17ہزار 500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کمی سے 1لاکھ 86ہزار 471 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے اضافہ سے 2550 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں