قومی اسمبلی کے اجلاس میںاس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب رکن اسمبلی سائرہ بانو کے سوالات کا جواب نہ آنے پروہ براہ راست وزیراعظم سے مخاطب ہوگئیں اور انہوں نے وزیر اعظم کی جانب رخ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ،السلام وعلیکم۔آپ کے وزرا کام نہیں کررہے۔ وزراء کی تعداد تو بہت زیادہ ہے۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ رکن اسمبلی ہیں، کسی سے براہ راست گفتگو نہیں کر سکتیں اس پر سائرہ بانو نے کہا کہ وزرا کام نہیں کر رہے ، اس بارے میں آگاہ تو کرنے دیں تاہم سپیکر نے انہیں براہ راست وزیر اعظم سے بات کر نے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ چئیرسے بات کریں۔