سوالات کے جواب نہ آنے پر سائرہ بانو وزیراعظم سے مخاطب ہوگئیں

Apr 14, 2023

چوہدری شاہد اجمل

قومی اسمبلی کے اجلاس میںاس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب رکن اسمبلی سائرہ بانو  کے سوالات کا جواب نہ آنے پروہ براہ راست وزیراعظم سے مخاطب ہوگئیں اور انہوں نے وزیر اعظم کی جانب رخ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب ،السلام وعلیکم۔آپ کے وزرا کام نہیں کررہے۔ وزراء کی تعداد تو بہت زیادہ ہے۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ رکن اسمبلی ہیں، کسی سے براہ راست گفتگو نہیں کر سکتیں اس پر سائرہ بانو نے کہا کہ وزرا کام نہیں کر رہے ، اس بارے میں آگاہ تو کرنے دیں تاہم سپیکر نے انہیں براہ راست وزیر اعظم سے بات کر نے سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ چئیرسے بات کریں۔

مزیدخبریں