لاہور(نامہ نگار)معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھرپر نامعلوم افراد پٹرول بم پھینک کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعہ کے وقت اظہر صدیق ایڈووکیٹ اپنے فیملی کے ہمراہ گھر پر موجود تھے، خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے گھر پہنچ گئی اور وقوعہ کا جائزہ لیا جبکہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس کو درخواست جمع کروادی۔ماہر قانون کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گھر پٹرول بم پھینکا، خوش قسمتی سے پٹرول بم پھٹنے سے محفوظ رہا۔
قانون دان اظہر صدیق کے گھرپرپٹرول بم حملہ
Apr 14, 2023