اعتکاف اللہ ، رسولؐ سے تعلق مضبوط بنانے کا وسیلہ ہے:حسن محی الدین قادری

Apr 14, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں ’’اصلاحِ احوال‘‘کے موضوع پر منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعتکاف باطنی احوال سنوارنے کا نام ہے۔تزکیہ نفس اور تصفیہ قلب کی نیت سے سفر اور خلوت اختیار کرنا اہل اللہ کی صفت ہے۔ ملک کے طول و ارض سے اللہ اور اس کے رسولؐ کی خوشنودی اور رضا کیلئے معتکف ہونے والے چیدہ اور خوش قسمت بندے ہیں۔اعتکاف اللہ اور اس کے رسولؐ سے تعلق مضبوط بنانے کا وسیلہ اور ذریعہ ہے۔ منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف کے معتکفین حضور سیدنا قدوۃ الاولیاء طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کے مزار اقدس کے سائے میں بھی بیٹھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی فکری محافل میں بھی بیٹھتے ہیں۔ معتکفین طالبِ راہِ حق بن کر ان مقدس صحبتوں سے مستفید ہوں اور اپنے ظاہر و باطن کو اجلا بنائیں۔ جو مجلس اللہ کے ذکر،تعلیم و تعلم،درس و تدریس اصلاح احوال کیلئے منعقد ہوتی ہے وہ مجلس اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے حصار میں ہوتی ہے۔

مزیدخبریں