فیروز والہ:چینی کی 28320 بوریاں سٹاک کرنے پر فلورمل مالک منیجر کیخلاف مقدمہ

Apr 14, 2023

فیروزوالہ( نامہ نگار) مریدکے پولیس نے ایک فلور مل کے مالک فیاض احمد اور منیجر غلام مرتضیٰ کے خلاف سٹہ بازی کی خاطر چینی کی 28320 بوریاں سٹاک کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ڈی ایف سی حسنات آصف کی رپورٹ پر درج کیا گیا ہے

مزیدخبریں