تاریخی مزارات و مساجد کی تجدیدو تزئین کو یقینی بنایا جائے گا:طاہر رضا بخاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تاریخی مزارات و مساجد کی تجدیدو تزئین کو یقینی بنایا جائے گا۔ مذہبی تعمیراتی ورثہ کی حفاظت کیلئے محکمہ سرگرمِ عمل ہے۔ اِن خیالات کا اظہارسیکرٹری، چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ایوان اوقاف میں ’’ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی‘‘ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںرفیق نور وٹو،مصدق خان وٹو،نجم الثاقب، خضر حیات، چوہدری عبد الغفور، رانا زوہیب محمودو دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پاکپتن، دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ، دربار حضرت شاہ رکن عالم ، دربار حضرت بی بی پاکدامن، دربار حضرت شاہ شمس ملتان، دربار حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن، دربارحضرت میاں میر ملتان،برکت علی اسلامیہ ہال لاہور، تعمیر لائبریریز بشمول تعمیر لائبریری بر دربار حضرت بابا بلھے شاہ قصورو لائبریری مرکزی معارف اولیاء دربار حضرت داتاگنج بخش پر جاری 04 عدد سکیمز کے ترمیمی(پی سی۔I)مالیتی36 کروڑ 90 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ مزارات اور مساجد ہماری مقامی آبادی اور معاشرت کا ’’ نیوکلس‘‘ اور ایک موثر دینی اور معاشرتی ادارے کے طور پر معروف اور معتبر ہے۔ ان خانقاہوں کا وجود اپنے گردوپیش کے سیاسی، سماجی، دینی اور مذہبی ماحول کو بھر پور طریقے سے متاثر کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن