پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) فرانس میں حسب روایت افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن فرانس کے سینیر راہنماوں نعیم چوہدری ، راجہ محمد علی ، فیصل سعید ، شہباز کسانہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ میزبانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ افطار ڈنر میں میزبانوں کے دوست و احباب پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ افطاری کی اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
میزبان نعیم چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خصوصی دھیان رکھنا چاہئے ، ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرکے آپس کی دوریوں اور تلخیوں کو ختم کرکے اتفاق و محبت سے رہنا چاہئے اپنے روٹھے ہوئے دوستوں کو منانا چاہئے اپنے اندر برداشت پیدا کرنا چاہئے اور اپنے عزیز واقارب دوست و احباب سے احترام و شفقت کا معاملہ کرنا چاہئے اور اپنے ملازمین سے صلہ رحمی کرنا چاہئے ۔ میزبان راجہ محمد علی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ روزہ ، ایثار ، قربانی اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کابدلہ جنت ہے اور یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ غم خواری کرنے کا ہے اور اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے،میزبان فیصل سعید نے کہا کہ رمضان المبارک توبہ و استغفار ، رحمت، بخشش و مغفرت، دعاو?ں کی قبولیت اوراللہ کا خاص قرب حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ اور ہمیں چاہئے کہ حقوق اللہ اور حقوق العباد پر توجہ دیں۔ میزبان شہباز کسانہ نے تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔افطار ڈنر میں فرانس کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات راجہ علی اصغر ، چوہدری نوید پکھووال ، یاسر شاہ ، چوہدری رزاق ڈھل ، سبط مزمل ، چوہدری ماجد چیمہ ، چوہدری صفدر برنالی ، اشفاق چوہدری ،چوہدری ندیم ڈھیروگھنہ ، چوہدری اقبال خونن ، خان محمد اصغر ، محسن گوندل ، شیر فیصل ،سلطان محمود ، ثقلین بھٹی ، سعید شیخ ، اور بیسیوں کمیونٹی راہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔
مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنماوں کا کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر
Apr 14, 2023