شدید گرمی کے باجود مسجد الحرام کا فرش کیسے ٹھنڈا رہتا ہے؟


 ’مسجد الحرام کے ٹائلز میں ٹھنڈک کی بڑی وجہ یونان سے آیا خاص قسم کا سنگ مرمر ہے، رات کے وقت رطوبت جذب کرنے کی خاصیت رکھتا ہے

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ زیرِ زمین ایئرکنڈیشن سسٹم نصب ہے جس سے مسجد الحرام کا فرش پچاس سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود ٹھنڈا رہتا ہے۔ یہ بات درست نہیں ہے۔ سعودی عرب کے شاہ خالد بن عبدالعزیز نے تقریبا 48 برس قبل 1396ھ میں مسجد الحرام کی تعمیر و توسیع کے کام کی تکمیل کا حکم جاری کیا تھا۔ان کے عہد میں مطاف میں توسیع کی گئی تھی اور اس کا فرش تاسوس کے سنگ مرمر سے تیار کیا گیا تھا جس سے دوپہر کے وقت طواف کرنے اور نماز ادا کرنے والوں کو سکون ملا تھا۔ حرمین شرفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مسجد الحرام کے ٹائلز میں ٹھنڈک کی خاصیت کی بڑی وجہ فرش میں استعمال ہونے والا خاص قسم کا سنگ مرمر ہے۔ جسے یونان کے جزیرے تاسوس سے درآمد کیا جاتا ہے۔‘’منفرد قسم کے اس سنگ مرمر کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر ہے۔ یہ رات کے وقت رطوبت جذب کرنے کی خاصیت رکھتا ہے۔ جبکہ رات میں جذب کی گئی رطوبت دن کے وقت خارج کرتا ہے جس سے فرش ٹھنڈا رہتا ہے۔‘یاد رہے کہ سعودی عرب کئی عشروں سے یونانی جزیرے تاسوس سے سنگ مرمر درآمد کر رہاہے۔ تاسوس کا سنگ مرمر یونان کے ایک پہاڑ سے نکالا جاتا ہے۔ یہ نایاب قسم کا پتھر ہے۔ 
جزیرہ تاسوس یونان کے شمال میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 380 مربع میٹر سے زیادہ نہیں۔ یونانیوں کا خیال ہے کہ سب سے پہلے سنگ مرمر انہوں نے دریافت کیا اور وہی تاریخ کے مختلف ادوار میں اسے مختلف طریقوں سے استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
خادم الحرمین شریف اورولی عہد کی جانب سے 70ملین ریال کے عطیا ت
سعودی قیادت نے فلاحی کاموں کے لیے قومی عطیات مہم کا آغاز 70 ملین ریال کے عطیات سے کیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 40 ملین ریال اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے30 ملین ریال دیے ہیں۔احسان پلیٹ فارم کے تحت عطیات جمع کئے جانے کی سہولیات بھی موجودہیں جسکے ذریعے ضرورت مندوں کے بجلی کے بل بھی ادا کیئے جاتے ہیںفلاحی خدمات کے قومی پلیٹ فارم ’احسان‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ابراہیم الحسینی نے بتایا کہ ’عطیات مہم کا آغاز رمضان کے آخری عشرے کی آمد پر کیا جارہا ہے اس دوران افراد، کمپنیوں، بینکوں، مخیر شخصیات اورامیر افراد سے عطیات وصول کیے جائیں گے‘۔ابراہیم الحسینی نے کہا کہ ’عطیات مہم کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی خاطر سماجی ہم آہنگی اور اعانت کے کلچر کو فروغ دینا ہے‘۔احسان پلیٹ فارم تین ارب 300 ملین ریال سے زیادہ کے عطیات 4.8 ملین سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔
جدہ میں ایسٹر کا تہوار ، پاکستان قونصلیٹ پاکستانی مسیح برادری کو سہولیات پہنچاتا ہے 
پیٹرفلک کی حضرت عیسی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے بیانات کی مذمت 
 پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستان کی مسیح برادری نے ایسٹر کے موقع پر عبادات کا اہتمام کیا جس میں پاکستان مسیح ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران کے اہل خانہ نے بڑی تعداد تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے تقریب سے خطاب
 کرتے ہوئے پیٹرک فلک نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا اسلامی تاریخ میں حضرت عیسی کا ذکر نہیں انہوں نے اسمبلی کے دیگر اراکین بھی مذمت کی جنہوں نے پاکستان کی محبت وطن مسیحی برادری کے مذہب کے معاملے میں منفی بیانات دئے انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد میں خاکروب کی بھرتی کے آشتہارات میں۔ کہا گیا کہ صرف مسیح درخواست دیں ا نہوں نے کہا کہ کیا ہم صرف خاکروب ہی بن سکتے ہیں؟پاسٹر فرانسس نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان اور جدہ قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہمارے تہواروں پر عبادت کیلئے مکمل سہولیات پہنچاتے ہیں انہوں نے پاک فوج اور پاکستان کیلئے دعائیں کیں۔چئیرمین جان گلزار نے قونصل جنرل اور پاکستان کمیونٹی و میڈیا اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمیشہ ہماری حوصلہ آفزاءاور تعاون کرتے ہیں،ریماگلزار نے قونصل جنرل کو سپا سنامہ پیش کیا مہمان قونصل بے جنرل نے کرسچین کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے طور پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
فدا حسین کھوکر کی جانب سے افطار کا اہتمام 
 ہر دلعزیز شخصیت صدر ویسٹ ریجن سعودی عرب پاکستان اورسیز فورم فدا حسین کھوکھر کی جانب سے پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا“جس میں جدہ کی کمیونٹی کے سرکردہ افراد“ کمیونٹی کے معززین” سیاسی اور سماجی“ بزنس کمیونٹی نے شرکت کی“ فدا کھوکر نے افطار کے بعد مہمانوںکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس موقع پر چوہدری امجد گجر کی سیاسی بصیرت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں“ جنھوں نے کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیا“ اس کے ساتھ میں آپنے گوندل برادران کو بھی دل کی اتھا گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں“ آپ یاروں کے یار ہیں“ آپ سب کی دی ہوئی محبت اور عزت کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔

ای پیپر دی نیشن