ملک میں رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 6 فیصد کی کمی رونما ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 44 اعشاریہ 61 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 26 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 کی قیمتوں میں استحکام سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 5 روپے 28 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 141 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی مطابق انڈے 6 روپے 89 پیسے فی درجن، چکن 8 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے، دال ماش 6 روپے 12 پیسے، بیف 5 روپے 76 پیسے، مٹن 9 روپے 95 پیسے فی کلو مزید مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران دال مسور، دہی، دودھ، چاول، چینی اور گھی بھی مہنگا ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس ہفتے کے دوران جو 9 اشیاء سستی ہوئیں، اُن میں ٹماٹر 17 روپے 14 پیسے، پیاز 15 روپے 37 پیسے فی کلو شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے آٹے کا تھیلا 74 روپے 70 پیسے سستا ہوا جبکہ لہسن، دال چنا، دال ماش کی قیمتں بھی کم ہوئی ہیں۔