پہلا ٹی20، پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 183 رنز کا ہدف

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 183 رنز کا ہدف دے دیا، میچ میں کیوی بولر میتھیو ہینری نے ہیٹ ٹرک کی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔گرین شرٹس کی طرف سے فخر زمان اور صائم ایوب نے 47، 47 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف 22 اور عماد وسیم 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5، افتخار احمد صفر، شاہین آفریدی 1 اور حارث روف 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔میچ کے دوران کیوی بولر میتھیو ہینری نے میچ کے 13ویں اوور کی 5ویں اور چھٹی گیند پر شاداب خان اور افتخار احمد کو آوٹ کیا جبکہ اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کو قابو کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔اس سے قبل بابر اعظم اور ٹام لیتھم ٹاس کےلیے میدان میں اترے، گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم الیون میں محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...