لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع اللہ کے نام سے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر نے اپنے انٹرنیشنل میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع اللہ کے نام سے۔فاسٹ بائولر نے آخری مرتبہ 2020 میں پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا،محمد عامر نے 50ٹی ٹونٹی میچز میں 59وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔