قصور:ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی،مریضوں کی قطاریں لگ گئیں 

Apr 14, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹراور عملہ کی کمی کے باعث سے مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مریضوں گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود علاج نہ ہونے کے شکوے۔بارہ لاکھ سے زائدآبادی کو طبی سہولیات فراہم کر ے والاواحد بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصورمیں ڈاکٹرواور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی سے ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں مریض گھنٹوں لائنوں میں لگنے پر مجبور، کئی مریض میڈیسن نہ لگنے کی وجہ سے گھروں کو لوٹنے لگے قصور میں محمد متین ساجد و دیگر نے بتایا کہ ڈاکٹری عملہ ایمرجنسی میں ٹھیک چیک نہیں  کر رہا اور گھنٹوں ایمرجنسی میں لائنوں انتظار کروایا جانے لگا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر صحت اور قصور کے ایم این اے سعد وسیم شیخ اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر قصور فوری طور پر نوٹس لیں کم ازکم ایمرجنسی میں جو مریض سریس حالت میں ہوتے انکو لائنوں میں کھڑا نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں