سرکاری زمین پر قابضین کیخلاف کارروائی جاری ہے:تنویر احمد 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک ننکانہ زون تنویر احمد کا کہنا ہے چیئرمین  متروکہ وقف املاک ارشد فرید اور سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر قابضین کیخلاف کارروائی جاری ہیں جس میں35سے40 استغاثے دئیے گئے ہیں، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ فضل الرحمن بٹ نے متعدد پراپرٹیز کو سیل کیااور بلنگ ریکوری کی مد میں ریکارڈ 250 بل ایک مہینے میں جمع کروائے گئے ہیں اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ننکانہ صاحب ملک زاہد امجد ننکانہ صاحب میں قبضہ گروپوں کے خلاف دن رات کارروائیوں میں مصروف ہیں جس میں 40 سے زائد استغاثے دئیے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن