ذوالفقار علی بھٹو اعلی درجے کے دانشور،مصنف تھے:آصف الیاس 

Apr 14, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل نے خرم عمانوائل ،دائود کھوکھر، زوزف کے ہمراہ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اعلی درجے کے دانشور، بہترین مصنف اور بہت اچھے مقرر، غوروخوص کرنیوالے شخص اور نڈر اور بے باک لیڈر تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اور پھر 1971 ء سے 1973 ء تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ 1973ء سے 1977 ء تک پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم کے طور پر خدمات بھی سرانجام دیں جب پاکستان کے عوام لاوارث اورسیاسی طور پر بے زبان ہو چکے تھے تب انہوں نے عوام کی آواز اور ان کا ترجمان بننے کا فیصلہ کیا، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے نا مساعد حالات اور خوف و جبر کے ماحول کے باوجود پر خطرراستے کا انتخاب کیا ۔داخلی اور خارجی سازشوں کے نتیجے میں جنرل ضیا ء ا لحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا اور قتل کے الزام میں ان پر مقدمہ چلا کر 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔

مزیدخبریں