شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے سینیٹرز کو مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تمام نومنتخب سینیٹرز آئین کے تحفظ اور قوانین میں اصلاحات کی خاطر بھرپور کردار ادا کریں گے جس سے معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی اورآئین کی بالادستی یقینی بنانے میں بھی بڑی مدد ملے گی ۔سینیٹ ایوان بالا ہے جس کے تمام ارکان بڑی اہمیت کے حامل ہے جن کے کاندھوں پر آئین و قانون کی بالادستی کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی یقینی بنانے میں نومنتخب سینیٹرز کو کوئی کسر اٹھا نہ رکھنا ہو گی ۔ ارکان سینیٹ کو ملکی امور پر کڑی نظر رکھتے ہوئے عوامی مسائل کو اولین ترجیح قرار دینا چاہیے، سینیٹ کے تمام ارکان منتخب ہونے کے بعد کسی مخصوص جماعت کے نمائندے نہیں رہتے بلکہ وہ ایوان بالا کا کلیدی حصہ ہوتے ہیں جنہیں پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کے وسیع تر مفادات کی خاطر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔