امت مسلمہ کی ناکامی قرآن مجید سے دوری کے سبب ہے:رضا فاروق

Apr 14, 2024

نواں کوٹ(نامہ نگار) سماجی رہنما وکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر چودھری رضا فاروق واہلہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی ناکامی کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے،یہی کتاب ہے جس سے عروج وزوال وابستہ ہے،اللہ پاک نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآن مجید کو لیلۃ القدر کو نازل فرمایایہ دنیا کی مکمل اور افضل کتاب ہے جس کو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہے،امت مسلمہ حضورؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ امت مسلمہ کا تعلق قرآن مجید سے مضبوط ہوگا تو عزتوں سے سرفراز ہونگے۔

مزیدخبریں