شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی پی پی شہید بھٹو کا عدالتی قتل ملک کے خلاف گھناؤنی سازش تھی جسکی دوبارہ تاریخ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر دہرائی گئی،پیپلز پارٹی قائم کرکے شہید قائد عوام نے شعور کی بیداری کی انکو انکے حقوق روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر احساس پیدا کیا۔ ہم انہیں سرخ سلام اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اولین چیئرمین و رہنما پی پی پی رضوان احمد فکری نے کہا کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم کا عدالتی قتل سیاہ ترین باب ہے۔ پاکستان کو اصل مقام دلانے اور اسلامی دنیا کا سربراہ بنانے کی کوشش اور اسلامی ملکوں کو فنڈز جمع کرکے الگ بنک بنانے کا عمل انکی سزا بن گیا جنرل ضیاء الحق تاریخ میں بدترین الفاظوں میں یاد ہے اور قائد عوام کی حیثیت ہیرو کی ہے۔ جمہوریت کا پودا اب انہی کی وجہ سے تناور درخت بن گیا ہے، قائد عوام قوم کے ہیرو ہیں۔ عدالت نے غلطی تسلیم کرلی۔