شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر حاجی عبدالرشید نجمی نے کہا ہے مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آ چکا ہے،مسئلہ فلسطین پر مسلم حکمران اپنی ذمہ داریوں کااحساس کر یں ورنہ یہ آ گ کہیں بھی جل سکتی ہے، بچوں، خوا تین اورنہتے فلسطینیوں پر عید کے مو قع پر اسرائیلی بمباری کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبدالرشید نجمی نے کہاکہ فلسطین میں دودھ پیتے بچوں کی بھوک سے اموات انسانیت کے علمبردار کہاں ہیں، معصوم دودھ پیتے بچوں کو پینے کادودھ اور غذائی قلت کا سامنا ہے فلسطینیوں کو فوری طور پر غذا، ادویات، دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اقوام متحدہ بے بس ادارہ بننے کے بجائے اسرئیل کو انسانیت دشمن عمل سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ اسرائیل نے دنیا کے تمام قوانین کو پاؤں تلے روندیا ہے، اقوام متحدہ، عالمی عدالت کی اسرائیل کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے۔