لاہور(کامرس رپورٹر ) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے سینئروائس چیئرمین پیاف نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کے ایام میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک بھر میں امن و امان کی تسلی بخش صورتحال پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ پاک فوج، پولیس،سکیورٹی ایجنسیز کے اہلکارخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ملک بھر میں تمام پاکستانیوں نے اپنے پیاروں کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں لیکن پاک فوج کے جوان، پولیس اہلکار اور دیگر سکیورٹی ادارے اپنے فرائض منصبی بجا طور پر ادا کرتے رہے۔عید الفطر کے ایام میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کیلئے ہم سب کو اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔