پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مزید18لاکھ روپے جاری  

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل زبیر یونس کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دئیے گئے۔گوجرانوالہ پولیس کے غازی سب انسپکٹر محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے 5 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، بہاولپور پولیس کے غازی کانسٹیبل زاہد جاوید کو علاج معالجے کیلئے ساڑھے 3 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔بہاولپور کے زخمی کانسٹیبل راشد محمود کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ خانیوال پولیس کے غازی کانسٹیبل حمزہ عباس کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے،پنسیشن ایوارڈ کمیٹی کے ذریعے فورس کا آن لائن ویلفیئر پراسس اور رقوم کی ادائیگی جاری ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ فورس کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں اور مشکل کے شکار ہر ملازم کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن