فہیم عباس راہی کے بھائی کی رسم قل ادا 

لاہور(نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز یوتھ ونگ فہیم عباس راہی کے بھائی معین عباس کی رسم قل ان کے آبائی ضلع جھنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔رانا فاروق سعید ،عنایت علی شاہ، محسن ملہی، حاجی خان پٹھان،ظفر عباس ٹوانہ، سٹی تحصیل ضلع جھنگ کے عہدیداران نے رسم قل میں شرکت کی۔ جبکہ راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ، قمر زمان کائرہ ،رانا فاروق سعید ، عدنان گجر ،میر سہراب مری ،بلاول ، علی بدر نے ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر دی نیشن